تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

10ارب ڈالرکے گیس منصوبوں پرکام ہورہاہے، شاہدخاقان


ملتان (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ اور ایل پی جی سیکٹر کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔ہفتہ کو ایوان صنعت و تجارت ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاپی گیس پائپ لائن اور پاک ایران گیس پائپ لائن پر تیزی سے کام ہو رہاہے، گیس سپلائی کیلیے انفرااسٹرکچر بنانے پر بھرپورتوجہ مرکوز کردی گئی ہے، اسی طرح 2 ارب ڈالر کی لاگت سے ایک اوربڑی پائپ لائن پر کام ہورہاہے جس سے تاپی اور ایرانی گیس ملکی سسٹم میں شامل ہو کر استعمال ہوگی، گیس بحران کے خاتمے کیلیے10 ارب ڈالر کی لاگت سے مختلف منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام ہورہاہے، ہم نے گیس انتہائی سستی لی ہے۔اب قطر سے ہر ماہ3 جہاز آیا کریں گے اور اس آرایل این جی کی بدولت ملک کے گیس سسٹم کی سپلائی میں40 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کی ماضی کی 3 حکومتیں10 سال تک بھی آرایل این جی کے معاہدے کرنے میں کامیاب نہیںہوسکیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوچارٹر آف اکانومی پردستخط کرنا چاہئیں۔حکومتیں بدلتی رہتی ہیں لیکن معاشی پالیسیوں میں تسلسل ہونا چاہیے، پنجاب میں آرایل این جی کی بنیاد پر 3 پاورپلانٹس لگ رہے ہیں جن سے 2017 میں ہی 3600 میگاواٹ بجلی پیدا ہونا شروع ہوجائے گی، اس سے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔ انھوں نے بتایاکہ اب کوئی بھی شخص آر ایل این جی درآمد اوراستعمال کرسکتاہے۔سوئی گیس پائپ لائنز کو چارجز ادا کرنا پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ سے انرجی کے مسائل حل اورتجارتی شعبہ ترقی کرے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں بہت ہی کم ہیں، اسی لیے بجلی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آچکی ہے، ملک میں تیل کی 1لاکھ بیرل پیداواراور تقریباً 8لاکھ بیرل روزانہ کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہاکہ کمرشل اورانڈسٹریل کنکشن پر پابندی اٹھانے کی اب حکومت اوراوگرا کو درخواست کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب گیس کی کمی نہیں بلکہ سپلائی سسٹم کی بدولت لائن کے آخر میں موجود کنزیومر کوگیس کی کمی ہے تاہم رواں سال دسمبرتک 1200 ملین کیوبک فٹ گیس کی سپلائی کی نئی پائپ لائن ڈال دی جائے گی، ڈیزل میں ملاوٹ کا پتا چلانے اور اس کے تدارک کے لیے انٹری ٹرمینل پر ہی اس میں ایک کیمیکل ملا دیا جائے گا جو’’ڈی این اے‘‘ ٹیسٹ جیسا کام کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی یوریا مہنگی اور درآمدی سستی ہونے کی شکایت کاحل یہی ہے کہ درآمدی کوزیادہ استعمال کریں پھرلوکل کمپنیاں خود ہی قیمت کم کردیں گی۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved