تاریخ: ہفتہ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2017
Untitled-1 copy

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ، 5Gانٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی منظوری، سب سے پہلے کس نیٹ ورک پر دستیاب ہو گی؟ بڑی خبر آگئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے ملک میں 5G ٹیکنالوجی اینڈ سروس آزمائشی طور پر متعارف کروانے کی منظوری دیدی ۔ کابینہ نے روس کے ساتھ توانائی معاہدے پر مذاکرات سمیت متعدد معاہدوں کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کی 0.1 فیصد کی قابل

 

ادائیگی فیس اور اضافی حصص کے اجرا پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی 10 فیصد کی سپروائزری قابل ادائیگی فیس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی، لاہور اور ملتان میں انشورنس ٹربیونلز کے قیام، ائیرمارشل احمر شہزاد کو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس بورڈ کامرہ کا چیئرمین بنانے کی بھی منظوری دیدی۔ کسٹم اپیلٹ ٹربیونل بینچ II لاہور کے جوڈیشل ممبر (بی ایس 21 )عمر ارشد حکیم کے کنٹریکٹ میں توسیع، بینکنگ کورٹ Iحیدر آباد کے جج کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔ جرمنی کیساتھ مالیاتی تعاون معاہدہ 2015 ءپر دستخط ، حقوق ملکیت دانش کے میدان میں پاک چین تعاون کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کی بھی توثیق کر دی۔ کابینہ نے انسداد بدعنوانی اداروں اور محتسب کے ای سی او علاقائی مرکز برائے تعاون کی دستاویز کی بھی توثیق کی ۔وفاقی کابینہ نے روس اور پاکستان کے درمیان جامشورو میں 600 میگا واٹ کے قدرتی گیس کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے تعاون کے بارے میں معاہدہ پر بات چیت کے آغاز کی بھی منظوری دی۔ پاکستان کے کوریا، کینیڈا اور قطر کے ساتھ دو ہرے ٹیکس سے گریز اور آمدنی پر ٹیکسز کے حوالہ سے مالیاتی چوری کی روک تھام کیلئے موجودہ معاہدوں میں ترمیم کی بھی توثیق کر دی۔ کابینہ نے 22 ستمبر 2017 کو قانون مقدمات نمٹانے کیلئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات ، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 ستمبر 2016 کو منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ ڈبلو ٹی او ریگولیشن کی روشنی میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی قابل در آمد تیار اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے 6 فیصد تک کم کرنے کیلئے 31 دسمبر 2011 کے ایس ار او 2011 / (1) 1125 میں ترمیم کی بھی منطوری دی۔ اجلاس میں بڑے گوشت کی درآمد کیلئے درآمدی پالیسی آرڈر میں مذکورہ جنس ”ایم بی ایم “کے لفظ کو مذکورہ پالیسی آرڈر مین ”میٹ اینڈ بون میل “ کے لفظ کے بعد شامل کیے جانے کی ترمیم بھی منظور کر لی۔یہ 5G سروس ملک میں سمارٹ فون، سمارٹ ٹیبلٹس ، سمارٹ گھڑیاں، سمارٹ فریج ، سمارٹ کاریں، سمارٹ چشمے حتیٰ کہ سمارٹ کپڑے متعارف کروانے کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی، 5Gٹیکنالوجی اینڈ سروس 4G کے مقابلے میں 400 فیصد زیادہ تیز رفتار ہوگی جو 10 گیگا بائٹس پر سیکنڈ موجودہ سپیڈ کو 100 گیگا بائٹس پر سیکنڈ تک لیجانے اور ایک ہی وقت میں کروڑوں افراد کی جانب سے انٹرنیٹ کی سہولت استعمال کرنے کے باوجود اس کی رفتار میں کمی روکنے اور اس کی سپیڈ بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے گی۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
id card
شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے: ختم نبوتؐ کانفرنس
ali dar
حساس ادارے حرکت میں آگئے ۔۔ گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل ۔۔ عین موقع پراسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے بڑا جھٹکا دیدیا
burma
آخر کار برما کی چڑیل ’’آن سانگ سوچی‘‘ اپنے عبرتناک انجام کو پہنچی
peer pagarha
پاکستان میں الیکشن 2028۔۔ اعلان ہو گیا
muhammad-amir
بہت بڑی خوشخبری ۔۔ مخالفوں کے چھکے چڑانے پاکستان کا ایسا کھلاڑی واپس آ پہنچا کہ سری لنکن ٹیم پر لرزہ طاری ہو گیا ۔۔ قومی ٹیم میں جشن کا سماں
saudi
سعودی عرب میں ماتمی فضا ۔۔ اہم ترین حکومتی شخصیت انتقال کر گئیں

تازہ ترین ویڈیو
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟  حقیقت سامنے آگئی
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved