تاریخ: ہفتہ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2017
000

نزلہ زکام کے علاج کے لئے وہ ایک دوائی جو ہم اکثر استعمال کرتے ہیں، اس کی وجہ سے دل کے دورے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے، جدید تحقیق میں انتہائی خطرناک انکشاف سامنے آگیا


تائپے(مانیٹرنگ ڈیسک) نزلہ و زکام، سردرد اور معمولی تھکاوٹ کی صورت میں لوگ اپنے طور پر ہی کچھ ادویات استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں جن میں درد سے نجات دلانے والی و دیگر گولیاں شامل ہوتی ہیں، مگر اب سائنسدانوں نے ان گولیوں کے بے جا استعمال کے متعلق انتہائی سنگین وارننگ جاری کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تائیوان کے سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق کے نتائج میں

انکشاف کیا ہے کہ ”اس قسم کی تمام گولیوں میں ibuprofenپایا جاتا ہے جو لوگوں میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو تین گنا تک بڑھا دیتا ہے۔ اس کی حامل گولیاں لوگوں کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ دیتی ہیں۔“ نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال کے سائنسدانوں نے تائیوان کے ہسپتالوں میں ہارٹ اٹیک کے باعث آنے والے 10ہزار سے زائد مریضوں کے اس مرض میں مبتلا ہونے کی وجوہات جاننے کے لیے ان پر 7سال تک تجربات کیے جن کے نتائج میں معلوم ہوا کہ نظام تنفس کی انفیکشن کے لیے لی جانے والی گولیاں Oral painkillersہارٹ اٹیک کے خطرے میں 3.4فیصد اضافہ کرتی ہیں۔ جب یہی ادویات ڈرپ کے ذریعے دی جاتی ہیں تو ان کانقصان دوآتشہ ہو جاتا ہے اور یہ لوگوں میں ہارٹ اٹیک کا امکان 7.2گنا بڑھا دیتی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ چنگ چنگ فینگ کا کہنا تھاکہ ”فزیشنز کو معلوم ہونا چاہیے کہ انفیکشن کے دوران دی جانے والی ادویات NSAIDsہارٹ اٹیک کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیں جبکہ ان کا فائدہ انتہائی محدود ہوتا ہے۔ ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال آنے والوں کے اس مرض کا شکار ہونے کی بڑی وجہ انہیں ادویات کا استعمال تھا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کرنے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان ادویات اور ہارٹ اٹیک کے خطرے میں اضافے کے مابین تعلق معلوم کیا جا سکے۔“

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
id card
شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے: ختم نبوتؐ کانفرنس
ali dar
حساس ادارے حرکت میں آگئے ۔۔ گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل ۔۔ عین موقع پراسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے بڑا جھٹکا دیدیا
burma
آخر کار برما کی چڑیل ’’آن سانگ سوچی‘‘ اپنے عبرتناک انجام کو پہنچی
peer pagarha
پاکستان میں الیکشن 2028۔۔ اعلان ہو گیا
muhammad-amir
بہت بڑی خوشخبری ۔۔ مخالفوں کے چھکے چڑانے پاکستان کا ایسا کھلاڑی واپس آ پہنچا کہ سری لنکن ٹیم پر لرزہ طاری ہو گیا ۔۔ قومی ٹیم میں جشن کا سماں
saudi
سعودی عرب میں ماتمی فضا ۔۔ اہم ترین حکومتی شخصیت انتقال کر گئیں

تازہ ترین ویڈیو
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟  حقیقت سامنے آگئی
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved