تاریخ: ہفتہ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2017
Untitled-1-Recovered-Recovered-Recovered-Recovered-Recovered

پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کیا گیا تو ایران تنہا ہوجائے گا


واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایران کی فوج کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے، امریکی کانگریس نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرونی ملک سرگرم القدس ملیشیا کو دہشت گرد قرار دینے پر اکتفا کرنے کے بجائے پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے متنازع جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی وجہ سے تہران کو سخت عالمی دبا کا سامنا ہے۔غیر ملکی

میڈیا کے مطابق اگر پاسداران انقلاب کوامریکا میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے اور اسے دہشت گرد فوج قرار دیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایران دنیا بھر میں تنہا ہو کر رہ جائے گا۔امریکا میں پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دے کر اس پر پابندیاں عاید کیے جانے کے نتائج ایران کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ یہ اس لیے بھی ایک غیرمعمولی اقدام ہوگا کہ اس کے نتیجے میں ایران کی ڈیڑھ لاکھ شخصیات پر بہ یک جنبش قلم پابندی عاید کردی جائے گی۔اس طرح ایران اپنی انتہائی طاقت ور فوج کو اپنے لیے بوجھ سمجھنے لگے گا۔واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کوئی عسکری ملیشیا نہیں بلکہ ایک منظم عسکری ادارہ ہے جو بحریہ، فضائیہ اور بری فوج پر مشتمل ہے۔یہ ادارہ ملک میں سب سے بڑی دفاعی صنعت کا نگران ہے۔ ایرانی جوہری پروگرم، بیلسٹک میزائلوں کو اپ گریڈ کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کے پاس ہے۔ براہ راست یا بالواسطہ طور پر لاکھوں افراد پاسداران انقلاب سے مربوط ہیں۔ امریکی پابندیاں ان سب کو متاثر کرسکتی ہیں۔ 2015 میں چھ عالمی طاقتوں اور ایران میں طے پائے معاہدے کے بعد تہران پر عاید کردہ عالمی پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی گئی تھی۔امریکا میں پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فوج قرار دینے کی صورت میں ایران کی پہلے سے تباہ حال معیشت مزید ابتری کا شکار ہوگی۔ اس طرح یہ پابندیاں ایرانی معیشت کے لیے کاری ضرب ثابت ہوسکتی ہیں۔امریکیوں کا دعوی ہے کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد عالمی سطح پر بحال ہونے والے اثاثے ایران کے جوہری، بیلسٹک میزائل پروگراموں اور بیرون ملک عسکری کاروائیوں پر خرچ کی جانے لگی ہے۔اگر پاسداران انقلاب پر پابندی لگتی ہے تو یہ پابندی ایرانی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کرے گی۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
id card
شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے: ختم نبوتؐ کانفرنس
ali dar
حساس ادارے حرکت میں آگئے ۔۔ گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل ۔۔ عین موقع پراسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے بڑا جھٹکا دیدیا
burma
آخر کار برما کی چڑیل ’’آن سانگ سوچی‘‘ اپنے عبرتناک انجام کو پہنچی
peer pagarha
پاکستان میں الیکشن 2028۔۔ اعلان ہو گیا
muhammad-amir
بہت بڑی خوشخبری ۔۔ مخالفوں کے چھکے چڑانے پاکستان کا ایسا کھلاڑی واپس آ پہنچا کہ سری لنکن ٹیم پر لرزہ طاری ہو گیا ۔۔ قومی ٹیم میں جشن کا سماں
saudi
سعودی عرب میں ماتمی فضا ۔۔ اہم ترین حکومتی شخصیت انتقال کر گئیں

تازہ ترین ویڈیو
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟  حقیقت سامنے آگئی
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved