تاریخ: ہفتہ‬‮   21   اکتوبر‬‮   2017
Untitled-1-Recovered copy

قادیانیوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی، رانا ثنا اللہ کیخلاف بڑا اقدام ہو گیا


لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو قادیانیوں کی حمایت میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا ۔مسلم لیگ ق نے صوبائی وزیر کے خلاف قراداد صوبائی اسمبلی میں جمع کروا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر مونس الٰہی کی قیادت میں تمام پارٹی ارکان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی قادیانیوں کو مسلمان ثابت کرنے کی مذموم

 

کوشش آئین سے بغاوت ہے۔مجوزہ قرارداد کے مطابق صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی ایک نیوز چینل پر قادیانیوں سے متعلق حالیہ گفتگو پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے جس سے پوری امت مسلمہ کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے اس ناقابل معافی بیان سے نہ صرف عرش معلی تک ہل گیا ہو گا بلکہ آقائے دو جہاں سرور کونین جناب سیدنا محمد کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دل بھی گنبد خضریٰ میں دکھا ہو گا، ختم نبوت ﷺ کا عقیدہ عین ایمان ہے جس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں، ہماری عزت حضور اکرم ﷺ کی وجہ سے ہے جو رسول اللہ ﷺ کی صدق دل سے عزت کرتا ہے وہی ہمارا ہے، ختم نبوتﷺ کے دفاع کیلئے ہی جنگ یمامہ میں 1200 صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے قربانی دی، 1974ء میں قادیانیوں کو آئینی طور پر غیر مسلم قرار دیا گیا، 1984ء میں صدارتی آرڈیننس کے تحت قادیانیوں کو شعائر اسلام کے استعمال نہ کرنے کا پابند بنایا گیا جبکہ رانا ثناء اللہ نے اپنی گفتگو میں آئین پاکستان سے بغاوت کا ناقابل معافی جرم سرزد کرتے ہوئے ان کو مسلمان ثابت کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔بدیں وجوہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت رانا ثناء اللہ سے فی الفور وضاحت طلب کرے کہ وہ کس طرح ختم نبوتﷺ سے انحراف کرنے والوں کو مسلمان قرار دے رہے ہیں اور ان کے اس بیان کے پیچھے کیا مذموم مقاصد کارفرما ہیں؟ قرارداد مونس الٰہی، عامر سلطان چیمہ، احمد شاہ کھگہ، ڈاکٹر محمد افضل، وقاص حسن موکل، سردار آصف نکئی، باسمہ چودھری اور خدیجہ عمر کی جانب سے پیش کی گئی۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
id card
شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے: ختم نبوتؐ کانفرنس
ali dar
حساس ادارے حرکت میں آگئے ۔۔ گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل ۔۔ عین موقع پراسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے بڑا جھٹکا دیدیا
burma
آخر کار برما کی چڑیل ’’آن سانگ سوچی‘‘ اپنے عبرتناک انجام کو پہنچی
peer pagarha
پاکستان میں الیکشن 2028۔۔ اعلان ہو گیا
muhammad-amir
بہت بڑی خوشخبری ۔۔ مخالفوں کے چھکے چڑانے پاکستان کا ایسا کھلاڑی واپس آ پہنچا کہ سری لنکن ٹیم پر لرزہ طاری ہو گیا ۔۔ قومی ٹیم میں جشن کا سماں
saudi
سعودی عرب میں ماتمی فضا ۔۔ اہم ترین حکومتی شخصیت انتقال کر گئیں

تازہ ترین ویڈیو
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
کس فوجی دورِ حکومت میں شریف خاندان نے سب سے زیادہ انکم ٹیکس جمع کر وایا؟ اندر کی خبر آگئی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
شریف خاندان کی سالانہ آمدنی چند لاکھ اور سرمایہ کاری کروڑوں اربوں میں نکلی
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
عماد وسیم کے آؤٹ ہوتے ہی رمیز راجہ نے کمنٹری کے دوران افغان جلیبی گانا شروع کردیا ۔۔ جس کے بعد انکا مائیک بند کردیا گیا
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
“ملزم کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں اپنے پاس بیٹھے شخص پر چلا کر کہتے ہیں کہ تم آئی ایس آئی سے ہو یا آئی بی سے۔۔۔ اور وہ شخص ڈر کا مارا اٹھتا ہے اور۔۔۔
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
جسٹس جاوید اقبال کا نیب کا سربراہ بننے کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی سرگرم اور نیا کام شروع کردیا
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟  حقیقت سامنے آگئی
سابقہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر نے پاک فوج سے استعفٰی کیوں دیا ، کن باتوں سے مایوس تھے؟ حقیقت سامنے آگئی

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved