تاریخ: جمعہ‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2017

شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے: ختم نبوتؐ کانفرنس


چنیوٹ،چناب نگر: (نیوزڈیسک) سالانہ ختم نبوت کانفرنس ملکی سلامتی کی رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، کانفرنس کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش اور علما کرام کو دیوار سے لگانے کی سازشیں امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، امتناع قادیانیت ایکٹ کی روشنی میں قادیانیوں کو اسلامی شعائر، کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات کے

استعمال سے روکا جائے ، حکومت اپنے کئے گئے وعدے کے مطابق قادیانیوں کے متعلق 7 بی اور 7 سی کو سابقہ حالت پر بحال کرے، کسی صورت میں بھی آنے والے الیکشن میں قادیانیت نواز امیدواروں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شرکا کانفرنس نے مطالبہ کیا کہ قادیانی تخریب کار ادارے اور عسکریت پسند تنظیموں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ختم نبوت کا دشمن اس تاک میں بیٹھا ہے کہ وہ کس طرح اسلامی شعائر اور ہمارے عقائد پر حملہ آور ہو، قوانین ختم نبوت، قانون توہین رسالت کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے ، ہمیں اتحاد و یگانگت سے غداران ختم نبوت اور اسلام دشمن عناصر کا جرأت مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا، 1974 میں ہمارے پارلیمانی لیڈروں نے دلائل کے ساتھ قادیانیوں کو چاروں شانے چت کیا اور اب بھی 7بی اور7سی کو سابقہ حالت پر بحال کرانا جمعیت علما اسلام کی پر امن جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہمارے تمام عقائد و اعمال کی بنیاد ختم نبوت کا عقیدہ ہے۔ مولانا ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے کے عوض قادیانیوں کو ڈالر ملتے ہیں، فرضی رپورٹوں کے بدلے یورپی ممالک کے ویزوں کی قادیانیوں کے لئے انعامی سکیم نکلی ہوئی ہے، مولانا ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی عبادت بھی بارگاہ ایزدی میں درجہ قبولیت کو نہیں پہنچتی۔ سید ضیا اﷲ شاہ بخاری نے کہا

کہ پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، ہم اپنی جانوں پر کھیل کر اسلام اور پاکستان کا تحفظ کریں گے۔ قبل ازیں کانفرنس کی مختلف نشستوں سے مولانا محمد عابد، میاں محمد اجمل قادری، مولانا عبدالرؤف چشتی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے تحفظ کے ساتھ ملک کے دفاع کا فریضہ بھی ہر مسلمان پر عائد ہوتا ہے ۔ ہمیں ہر حال میں اسلام کا علم اور پاکستان کا پرچم بلند رکھنا ہوگا۔ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی وزیر قانون پاکستانی قوانین سے نا بلد ہیں،جب تک وہ اپنے بیان کو علی الاعلان واپس نہیں لیتے انہیں آئینی عہدہ سے چمٹے رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ لہٰذا ان سے وزارت قانون کا قلمدان واپس لیا جائے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ختم نبوت کے بیان، لٹریچر، اشتہاراور سٹیکرز لگانے پر لاہور میں ایک ماہ کے لئے پابندی سراسر قادیانیت نوازی ہے، یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، ملک بھر کے تمام محکموں سے قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے، یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ دیگر اقلیتوں کے اوقاف کی طرح قادیانی اوقاف بھی تحویل میں لیا جائے۔ قادیانیوں کی تربیت یا فتہ مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ پرپابندی عائد کی جائے، ہماری معلومات کے مطابق قومی اسمبلی میں منظور ہونے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن کی ویب سا ئٹ پر موجود الیکشن بل

2017 کے ڈاکومنٹس میں موجود فارم A میں اقرار کا لفظ بدستور موجود ہے، اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فارم A میں فی الفور اقرار کی جگہ لفظ حلف لکھا جائے۔ کانفرنس کا یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ میں مذہب کا خانہ شامل کیا جائے، تاکہ عوام الناس کو مسلم اور غیر مسلم کی پہچان میں آسانی ہو۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کو جمہوریت کی ہجے بھی نہیں آتی، سعد رفیق
اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے والوں کو رات 12 بجے کی آخری وارننگ دے دی
سیہون خودکش حملے کے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات
پشاور میں خود کش دھماکے سے ایڈیشنل آئی جی اشرف نور محافظ سمیت شہید
پنجاب اسمبلی میں میجر محمد اسحاق کی بہادری کو سلام پیش کرنے کیلئے قرار داد جمع
جب ریاست ختم ہوجائے گی تو قتل سڑکوں پر ہوں گے، سپریم کورٹ

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved