تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

پاکستانیوں نے پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے بائیکاٹ کر دیا


چارسدہ(نیوزڈیسک) شبقدر کے 25 دیہات کے عوام نے بجلی کی عدم بحالی پر جاری پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے بائیکاٹ کیا تاہم ڈپٹی کمشنر چارسدہ سمیت دیگر ذمہ داروں کی یقین دہانی پر بائیکاٹ ختم کردیا تاہم عمائدین علاقہ نے واضح اعلان کیا کہ اگر بجلی بحالی کا مسئلہ حل نہ کیا تو 20نومبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کرکے کوئی بھی مظاہرات نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی کونسل پنج پاؤ شاہد خان نے پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 25 دیہات میں بجلی دِن رات میں صرف ایک گھنٹہ کیلئے آتی ہے جبکہ 23 گھنٹے بجلی غائب ہوتی ہے جن کے باعث علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور اعلان کیا تھا کہ اگر مذکورہ علاقوں کے تین فیڈروں پر بجلی بحال نہ کی گئی تو 31 اکتوبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم سے 25 دیہات کے عوام بائیکاٹ کرکے بچوں پولیو قطرے نہیں پلائیں گے اور اس حوالے سے 30 اکتوبر کو پیر قلعہ شبقدر میں علاقے کے مشران کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں ضلعی کونسلر شاہد خان، عمائدین علاقہ اصغر خان، معاذ اللہ خان، انجم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ جرگہ میں 25 دیہات کے تین فیڈروں پر 23 گھنٹے بجلی کی نہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُسے ایک غیر انسانی اقدام قرار دیا اور کہا کہ مذکورہ علاقے کے لوگ باقاعدگی سے بل کی ادائیگی کرتے ہیں اور جو لوگ بل نہیں دیتے یا جرمانہ انکے ذمہ ہو تو اُن کی بجلی منقطع کی جائے تاہم بل کی ادائیگی کرنے والوں کا حق بنتا ہے کہ اُن کو بجلی بحال ہو۔ اجلاس میں کہا گیاتھا کہ بجلی بحال نہ ہونے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کریں گے اور 31 اکتوبر کو پولیو مہم شروع ہوتے ہی شبقدر، پیر قلعہ، ملک کورونہ، کوڈے، سرو کلے اور شاہ جی کورونہ سے پولیو ٹیمیں واپس کردی گئیں اور اپنے مطالبے کے حق میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم رہے تاہم دِن کے 11 بجے ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان، اسسٹنٹ کمشنر شبقدر شبیر احمد اور ڈی ایس پی انعام خان کی کوششوں سے جرگہ مشران سے مذاکرات ہوئے جس میں اُنہیں اُن کے مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرادی گئی جس پر جرگہ مشران نے پولیو بائیکاٹ ختم کردیا اور اعلان کیا کہ اگر اُن کی بجلی کی بحالی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو 20 نومبر کو شروع ہونے والی پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کوئی بھی مذاکرات نہیں کریں گے۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ
قطری شہزادے کے ملک میں آتے ہی ہنگامی صورتحال عدالتیںبھی حرکت میں آگئیں، بڑی پابندی عائد ہونے کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved