تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

لیموں کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ کو بے انتہا فائدہ پہنچا سکتے ہیں


لاہور (نیوز ڈیسک ) پکے ہوئے کا رنگ زرد جبکہ کچے لیموں کا رنگ سبزہوتاہے۔ اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔ اس میں سڑک ایسڈپایا جاتا ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے اعلیٰ قسم کاغذی لیموں کی ہے جس کا چھلکا کاغذ کی طرح پتلاہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک چھ ماشہ لیموں کا رس ہے جبکہ روغن لیموں کی مقدار ایک سے تین قطرے تک ہے۔ لیموں کے بے شمار فوائد ہیں ۔ لیموں کے فوائد: 1- وٹامن بی

اور سی اور نمکیات کا بہترین ماخذ ہے اس میں وٹامن اے معمولی مقدار میں پایاجاتا ہے۔ 2- اس کاگودا اور رس دونوں مفید ہوتے ہیں۔ 3- یہ مفرح اور سردی پہنچاتا ہے۔ 4- دافع صفرا ہوتا ہے۔ 5- بھوک لگاتا ہے اور پیاس کو تسکین دیتا ہے۔6- متلی اور صفراوی قے میں بے حد مفید ہے۔ 7- تازہ لیموں کی سکنجبین بنا کر بخار میں پلانے سے افاقہ ہوتا ہے۔ 8- ملیریا بخار کی صورت میں لیموں کو نمک اور مرچ سیاہ لگا

کر چوسنا بخار کی شدت کو کم کرتا ہے۔ 9- ہیضہ میں لیموں کا رس ایک تولہ‘ کافور ایک رتی‘ پیاز کا رس ایک تولہ ملا کر دن میں تین یا چار دفعہ استعمال کرنے سے صحت ہوتی ہے۔ (یہ ایک خوراک ہے)۔ 10- خون کے جوش کو ٹھیک کرتا ہے۔ 11- معدہ اور جگر کو قوت دیتاہے اور خاص طورپر جگر کے گرم موادکا جاذب ہے۔ 12- لیموں کو کاٹ کر اگر چہرے پر ملا جائے تو چھائیاں اور کیل مہاسے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ 13- اگر دانتوں سے خون آتا ہو تو ایک عدد لیموں کا رس‘ ایک گلاس نیم گرم پانی اور شہد دو بڑے چمچے ملا کر روزانہ غرارے کرنے سے یہ بیماری دور ہو جاتی ہے اس کو پائیوریا کی بیماری بھی کہتے ہیں۔ 14-لیموں کا تازہ رس سر سے لے کر پائوں تک پوری جسمانی مشینری کو اوورہال کرتا ہے اور اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال صحت و مسرت کا ضامن ہے۔ 15- لیموں کو سونگھنا نزلہ کو بند کرتا ہے۔ 16- یرقان میں لیموں کے رس کا استعمال بے حد مفید ہے سکنجبین بنا کر دن میں تین بار استعمال کریں۔ 17- بعض دفعہ لیموں کے رس کو شہد میں ملا کر چٹانے سے کھانسی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ 18- لیموں کا رس بیسن میں ملا کر چہرے پر لگانے سے داغ‘ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ 19- تازہ لیموں کے چھلکے سے روغن لیموں تیار کیا جاتا ہے جو کہ پیٹ کی گیس میں بے حد مفید ہے۔ 20- بیرونی ممالک میں لیموں کے چھلکوں سے مربہ بناتے ہیں جس کو ماملیڈ کہتے ہیں جو بچوں کی پسندیدہ چیز ہے۔

21- لیموں کا اچار بڑھی ہوئی تلی کیلئے مفید ہوتا ہے۔ 22- چاولوں کو ابالتے وقت اگر ایک چمچہ لیموں کا رس اس میں ڈال دیا جائے تو چاول خوش رنگ اور خوشبودار بنتے ہیں۔ 23- روسٹ اشیاء پر لیموں نچوڑ کرکھایا جائے تو کھانے کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے اور کھانا بھی جلدی ہضم ہو جاتا ہے۔ 24- مچھلی کی بو دور کرنے کیلئے اس پر لیموں مل کر رکھنا چاہئے اس سے مچھلی خوش ذائقہ بھی پکتی ہے۔ 25- لیموں کے چھلکوں سے دانت صاف کرنے سے دانت درد کی شکایت نہیں ہوتی۔ 26- لیموں کا رس بیرونی طور پر جلد کو نرم اور حسین بناتا ہے۔ 27- وزن کم کرنے کیلئے لیموں کا رس دو چمچے‘ شہد دو چمچے ایک گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پینا بہت مفید ہے۔ دو ہفتے کے مسلسل استعمال سے وزن میں خاصی کمی آ جاتی ہے۔ اگر سردی کا موسم ہو تو نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں حل کر کے پئیں۔ 28- سر دھونے کے بعد اگر لیموں کا رس ملا پانی دوبارہ بالوں میں لگایا جائے اور تولیے سے خشک کر لیا جائے تو بالوں میں چمک آ جاتی ہے۔ 29- سلاد والی سبزیاں مثلاً پودینہ وغیرہ اگر مرجھا جائیں تو لیموں کا رس ملا پانی ان پر چھڑکنے سے دوبارہ تازہ ہو جاتی ہیں۔ 30- لیموں مصفیٰ خون ہے۔ 31- سوزش اور پیشاب کی تکلیف کو فائدہ دیتا ہے۔ 32-داد کی جلدی بیماری پر لیموں کا رس دس گرام‘ تلسی کے پتوں کا

رس دس گرام‘ ملا کر لگانے سے ایک ہفتہ کے اندر داد جڑ سے غائب ہو جاتی ہے۔ 33- لیموں جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے بواسیری مسوں پر لگایا جائے تو وہ جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں اور پھوڑے پھنسیوں پر لگانے سے زخم جلدی مندمل ہو جاتے ہیں۔ 34- لیموں کا رس ایک چھٹانک معہ ہم وزن پانی ملا کر دن میں تین دفعہ غرارے کرنے سے منہ کی بدبو فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے اگر کسی وجہ سے منہ کی بو دور نہ ہو تو پھر فوری طور پر دانتوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔ 35- درد گردہ میں لیموں کا رس دس گرام‘ سہاگہ ایک گرام‘ شورہ قلمی ایک گرام اور نوشادر ایک گرام‘ تینوں کو ملا کر خارش والی جگہ پر لگانے سے چند روز میں افاقہ ہو جائے گا۔ 36-گردے اور مثانے کی چھوٹی موٹی پتھری کو لیموں کی سکنجبین نکال سکتی ہے۔ 37-اس کے استعمال سے پیٹ ہلکا اور نرم ہو جاتا ہے۔ لیموں قبض کشا بھی ہے۔ نوٹ:ان تمام تر خوبیوں کے باوجود زیادہ مقدار میں لیموں کا استعمال نقصان دہ ہے۔ لیموں کا تیز محلول دانتوں کیلئے مضر ہے اور لیموں کی زیادہ ترشی پٹھوں میں درد کا باعث ہو سکتی ہے۔ لہٰذا اس کا مناسب حد تک یعنی اس کو مقررہ مقدار تک کھانا ہی مفید ہے ۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved