تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

آرمی چیف قمر باجوہ کا ایرانی صدر کو سیلوٹ نئی بحث چھڑ گئی، آخر وجہ کیا ہے؟


اسلام آباد(نیوزدیسک)پہلی بات تو یہ ہے کہ سعودیہ صرف برادر اسلامی ملک ہے وہاں کے بادشاہوں کو سلیوٹ ہوتا رہا ہے تو کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ ایران صرف برادر اسلامی ملک نہیں ہمسایہ برادر اسلامی ملک ہے لہٰذا اس سلیوٹ پر کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ یہاں امریکی وفد آتے رہے اور ان کو سلیوٹ ہوتا رہا۔ ہمارے سیاستدان اور وزراء امریکہ جاتے رہے ان کو سلیوٹ ہوتا رہا کسی کو کوئی تکلیف نہیں۔

اب ایرانی صدر کو ہوا تو تکلیف ہونے لگ گئی؟ اس لیے تکلیف ہو رہی ہے کہ اسلامی اتحاد کو فروغ مل رہا ہے؟ یا پھر اس لیے کہ ایرانی صدر شیعہ ہے؟ ٹھہر جاؤ میں آپ کا فرقہ واریت کا کیڑا نکالتا ہوں۔بات سنو اگر ریاستوں کے تعلقات بنانے اور بگاڑنے کے یہی اصول ہوں جو آپ طے کر رہے ہیں تو دنیا کا ہر ملک ایک دوسرے کے ساتھ حالتِ جنگ میں رہے چوبیس گھنٹے۔ ترکی میں روس کے سفیر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور قتل کرنے والا ترک تھا۔ روسی صدر نے بیان دیا تھا کہ پہلے تحقیق کریں گے کہ قتل میں کون ملوث ہے پھر بیان جاری کریں گے۔ وجہ یہ تھی کہ ان کو پتہ تھا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ ترک روس تعلقات خراب ہوں۔ ابھی کل کی بات ہے ہمارے سفیر کو افغانستان میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا پاکستان نے افغانی سفارتخانہ بند نہیں کر دیا نا ہی انتقامی کاروائی کی۔ ہمارے سفیروں کے رہائشوں پر بھارتی خفیہ ایجنسیاں منشیات رکھ کر برآمد کرواتی رہیں پاکستان کی بدنامی کےلیے مگر ہم نے انتقامی کاروائی نہیں کی۔ ہماری بلوچستان کی سرحد پر سے اب تک درجنوں ایرانی فوجی قتل ہو چکے ہیں جنداللہ کی دھشت گردی سے مگر ایران نے جنگ شروع نہیں کی۔ پاکستانی سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے سینکڑوں شہری شہید ہو چکے ہیں مگر پاکستان نے بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع نہیں کیے۔ بلکہ جب بھی ان ممالک کے وفد سفارتی یا سرکاری سطح پر ملے بین الاقوامی آداب کی پاسداری کی۔ امریکہ کے صدر اوبامہ نے جاپان کے دورے پر جاپانی صدر کو تعظیمی سجدہ تک کر دیا تھا کہ یہ جاپانیوں کی روایت ہے۔ کہیں پہ کوئی قیامت نہیں آئی تھی۔ آپ بند کرو یہ ڈھکوسلا ریاستیں اپنے معاملات فرقوں کو سامنے رکھ کر طے نہیں کرتی ہیں بلکہ اپنے مفادات کو سامنے رکھتی ہیں۔

بھارت کو خوش کرنے کےلیے دبئی نے مندر تعمیر کر دیا۔ سعودیہ کا بادشاہ امریکہ کے بادشاہ کے ساتھ ناچتا رہا۔ ہمارے مجموعی بجٹ سے نصف مالیت کا کاروبار سعودیہ بھارت کے ساتھ کر رہا ہے۔ اس لیے نہیں کہ دبئی یا سعودیہ کے بادشاہوں کو ہندو مذھب پسند ہے بلکہ اس لیے کہ انہوں نے وہی کرنا ہے جو ان کی ریاستوں کےلیے بہتر ہے۔ یہ فرقہ واریت کا منجن بیچنا بند کرو اسے کوئی نہیں خریدے گا۔ او بھائی کس دنیا میں جی رہے ہو؟ گھسیارے اگر ملکی معاملات پہ بات کرنا شروع کر دیں تو یہی ہوتا ہے جو آپ لوگ کر رہے ہو۔ آپ جیسے لوگ حامد کرزئی کا نام سن کر یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ پتہ نہیں بیچارے نے کتنا قرضہ دینا ہے جو اس کا نام کرزئی پڑ گیا ہے۔ بات کرنے چلے ہیں امورِ خارجہ پر۔ 😕 اپنی تم لوگوں کی اوقات یہ ہو چکی ہے کہ اللہ کی مسجدوں کو تم نے سنی شیعہ وہابی سلفی کی مسجدیں بنا کر ان میں نماز پڑھنا چھوڑ دیا۔ کیا چاہتے کیا ہو آخر؟ یہ کہ ملک چلانے والوں کی اوقات بھی تم جیسی ہو جائے اور وہ ریاستی امور چلانے سے پہلے یہ دیکھیں یہ سنی ہے یا شیعہ؟ او بھائی عقل میں گوبر تو نہیں بھر گیا کیا؟ اور یہ دوسری طرف کے لوگ بھی زرا اپنی حد میں رہیں۔ اس بات پہ مت ناچتے پھرو کہ آرمی چیف نے شیعہ صدر کو سلیوٹ کر دیا، کچھ خدا کا خوف کرو سارے فرقہ پرست۔ اپنے ملک کا سوچو کہ اس کےلیے کیا بہتر ہے یا پھر اپنے دین کا سوچو جسے ٹکڑے ٹکڑے کر بھی تسلی نہیں ہو رہی تم سب کی۔ تم میں کوئی شیعہ ہے یا سنی ہے اپنے لیے ہے پاکستان یا اسلام پہ کوئی احسان نہیں ہے. خدا کا واسطہ ہے ریاستی معاملات کو ریاستی مفاد کی نظر سے دیکھو فرقہ واریت کی عینک اتار کر۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved