تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

پارلیمنٹ میں بچیوں کی شادی کی عمر9 سال کرنے کے بل پر ہنگامہ مچ گیا


بغداد(نیوز ڈیسک)عراق میں لڑکیوں کیلئے شادی کی کم از کم عمر کو 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر نے کے حوالے سے متنازع ترمیمی بل پر مختلف حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ، اس بِل پر ابتدائی رائے شماری بھی ہو چکی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقیارلیمنٹمیں ذاتی احوال کے قانون سے متعلق دو ہفتے قبل پیش کیا جانے والا ترمیمی بل ابھی تک مختلف حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پرتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس بِل پر ابتدائی رائے شماری بھی ہوچکی ہے۔

اس سلسلے میں تازہ ترین نکتہ چینی بدھ کے روز عراقی کلا کی انجمن کی جانب سے سامنے آئی۔ انجمن نے ذاتی احوال سے متعلق مجوزہ قانونی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ شناخت کا پہلو اجاگر ہو گا۔انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ مجوزہ بِل کے سبب خاتون شہری کو ذاتی احوال کے موجودہ قانون کے تحت حاصل حقوق سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ نیا بل آئین کے آرٹیکل 14 سے منظور شدہ قانون کے تحت مساوات کے بنیادی اصول کو منسوخ کرتا ہے۔وکلا کی انجمن کے مطابق نئے قانون میں سب سے زیادہ متنازعہ پہلو عراقی لڑکیوں کے لیے شادی کی کم از کم عمر کو 18 برس سے کم کر کے 9 برس کر دینا ہے۔ اس طرح انسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی معاہدوں اور منشوروں پر عمل درامد رک جائے گا جن کی عراق توثیق کر چکا ہے اور وہ اس کے قانون ساز نظام کا ایک حصہ ہیں۔نیا ترمیمی بل من مانی طلاق کی صورت میں بیوی کو نہ صرف زر تلافی سے بلکہ مطلقہ کو شوہر کے گھر میں سکونت سے بھی محروم کر دے گا۔یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے نومبر کے اوائل میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران ذاتی احوال کے قانون سے متعلق ترمیمی بِل پر ابتدائی طور پر ہونے والی رائے شماری میں موافقت کا اظہار کیا تھا۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved