تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

دہلی ٹیسٹ ڈرا، بھارت نے سیریز اپنے نام کر لی


نئی دہلی۰نیوز ڈیسک) بھارت اور سری لنکا کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا جس کے بعد میزبان ٹیم بھارت نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔ سری لنکن بلے باز دھننجایا ڈی سلوا اور روشن سلوا نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں فتح سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دہلی ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 31 رنز 3

کھلاڑی آوٹ پر دوسری نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کیلئے مزید 379 رنز درکار تھے۔دن کی ابتدا میں ہی سری لنکن ٹیم کی مشکلات میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب دن کے چھٹے اوور میں رویندرا جدیجا نے اینجلو میتھیوز کو آوٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔35 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد دھننجایا ڈی سلوا اور کپتان دنیش چندیمل نے میدان سنبھالا اور پانچویں وکٹ کیلئے 112 قیمتی رنز جوڑ کر اسکور 147 تک پہنچا دیا، اس موقع پر روی چندرن ایشون ن سری لنکن کپتان کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، چندیمل 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد دھننجایا کا ساتھ نبھانے روشن سلوا آئے اور دونوں نے 58 رنز جوڑ کر اسکور 205 تک پہنچایا لیکن اس اہم موقع پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے دھننجیا ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔دھننجیا کے پویلین لوٹنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سری لنکا پر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا لیکن نروشن ڈکویلا اور روشن سلوا نے ڈٹ کر حریف باو¿لرز کا مقابلہ کیا اور دن ختم ہونے تک کوئی نقصان نہ ہونے دیا۔ جب آخری دن کا کھیل ختم ہوا تو آئی لینڈرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے اور اس طرح دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈرا پر منتج ہوا۔ویرات کوہلی کو سیریز میں دو ڈبل سنچریوں سمیت 610 رنز بنانے پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
عمران خان کا امپائر بوڑھا ہو چکا ہے، اب انہیں پتہ لگے گا، کیپٹن (ر) صفدر
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved