تاریخ: پیر‬‮   11   دسمبر‬‮   2017

آئی سی سی نے میچ فکسنگ کے 7 کیسز کی تحقیقات کا آغاز


لاہور(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) نے میچ فکسنگ کے7کیسز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ2ماہ کے دوران سرفراز احمد اور زمبابوے کے کپتان گریم کریمر سمیت 3انٹرنیشنل ٹیموں کے کپتانوں سے رابطہ کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق گزشتہ 2ماہ کے دوران3انٹرنیشنل ٹیموں کے کپتانوں نے فکسرز کے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ان 3

کپتانوں میں سے ایک ہیں جن سے اکتوبر میں ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ سے قبل رابطہ کیا گیا، اسی ماہ زمبابوے کے کپتان گریم کریمر سے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل رابطہ کیا گیا جب کہ دونوں کپتانوں نے ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا تھا، آئی سی سی کی جانب سے تیسرے کپتان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ان شواہد کی روشنی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فکسنگ کے 7کیسز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ویمن کرکٹ انڈر17اور انڈر19لیول پر فکسنگ زیادہ ہے اور پلیئرز کو5ہزار ڈالر سے ایک لاکھ50ہزار ڈالرز تک کی رقوم آفر کی گئی ہیں جب کہ آئی سی سی نے ستمبر میں اینٹی کرپشن کوڈ کی تجدید کی ہے جس کے تحت تفتیش کاروں کو مناسب وجوہات کی بنا پر کسی بھی وقت پلیئرز، کوچز اور ایڈمنسٹریٹرز کے موبائل فون چیک کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ موبائل فون دینے سے انکار پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Loading...




انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین
loading...




اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
حدیبیہ کیس؛ سماعت ملتوی کرنے کی نیب درخواست مسترد
وفا قی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران دو عورتو ں سمیت 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا ایم کیوایم لندن کی خواتین کی یادگار شہدا جانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی
پاکستان اور برطانیہ کے اچھے تعلقات پر فخر ہے، میئر لندن
طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
وفاقی دارالحکومت میںدہشتگردوں کا خوفناک حملہ
قطری شہزادے کے ملک میں آتے ہی ہنگامی صورتحال عدالتیںبھی حرکت میں آگئیں، بڑی پابندی عائد ہونے کا امکان

تازہ ترین ویڈیو
پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت بیرون ملک حسینائوں کا رقص دیکھتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
روس میں چرچ کی عمارت مسجد میں تبدیل
یہ جن ہیں یا انسان؟ پاکستان کی سپیشل فورس بارڈر ایکشن ٹیم سے بھارتی کس قدر خوفزدہ ہیں؟ جان کر آپکو آئی ایس آئی اور ایس ایس جی پر فخر ہو گا
ہم پاکستان سے جنگ نہیں کر سکتے کیونکہ ہماری ٹیکنالوجی اس قابل نہیں کہ۔۔۔
اب آپ موٹرسائیکل کو بھی بھول جائیں گے، پاکستان میں تیار ہونیوالی انتہائی سستی گاڑی متعارف۔ قیمت اتنی کہ ہر کوئی خرید سکے گا
سعودی کا کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کون ہے ؟ انکی گرفتاری کے بعد پوری دنیا میں ہلچل ۔۔ پاکستانی میڈیا کی خصوصی رپورٹ

Copyright © 2016 Naye Khabar. All Rights Reserved